حیدرآباد

حیدرآباد:ووٹ نہ دینے والوں کو سرکاری اسکیمات سے محروم کرنے کی تجویز

چند صارفین نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے رائے دہی کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حق رائے دہی سے استفادہ نہ کرنے والوں کو سرکاری اسکیمات سے محروم کرنے کی تجویز پیش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں رائے دہی کے تناسب میں کمی کا مسئلہ آج شہر کے سوشل میڈیا پر چھایا رہا۔ انٹر نیٹ کے چند صارفین نے شہر حیدرآباد میں صرف50فیصد رائے دہی کی اطلاعات پر حیرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

 چند صارفین نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے رائے دہی کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حق رائے دہی سے استفادہ نہ کرنے والوں کو سرکاری اسکیمات سے محروم کرنے کی تجویز پیش کی۔

ووٹ ڈالنے والے ہی سرکاری ملازمین کو ترقی دینے اور حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والے افراد کو ہی بینک قرض اور حکومت کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

 حکومت نے ہر ایک کو ووٹ ڈالنے کے مقصد کے تحت ایک یوم کی بااجرت تعطیل کا اعلان کیا تھا مگر اس کے باوجود رائے دہی کے تناسب میں کمی افسوسناک ہے۔