حیدرآباد

حیدرآباد: اسپا سنٹر کے نام پر جسم فروشی۔18 افراد گرفتار

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں اسپا سنٹر کے نام پر جسم فروشی کا اڈہ چلانے والوں اورگاہکوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں اسپا سنٹر کے نام پر جسم فروشی کا اڈہ چلانے والوں اورگاہکوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

ذرائع کے مطابق ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ دیتے ہوئے اس جسم فروشی کے دلدل میں لڑکیوں کو دھکیلاجارہا تھا۔

اس اڈہ کی مالک اے پی سے تعلق رکھنے والی شروتی تھی۔

18 گرفتارشدگان میں 10لڑکیاں بھی شامل ہیں۔شروتی دو سال پہلے ایم بی بی ایس کے لئے یوکرین گئی تھی تاہم فیس کی ادائیگی کیلئے رقم نہ ہونے پر وہ واپس آگئی تھی۔

معاشی مسائل پر اس نے اسپاسنٹرکے نام پر وہ جسم فروشی کا اڈہ چلانے لگی۔

ایک اطلاع پر پولیس نے شہر کے بنجاراہلز روڈنمبر10پرواقع اس اسپاسنٹر پرچھاپہ مارا۔

پولیس نے اس بات کا پتہ چلایا کہ مساج کے نام پر یہ جسم فروشی کا کام کروایاجاتا تھا۔

پونے، ممبئی، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو اس جسم فروشی کے دلدل میں پھنسایاجارہاتھا۔