حیدرآباد

حیدرآباد: فلم کی نمائش کے دوران تھیٹر میں چھت سے بارش کا پانی گرنے لگا: ویڈیو

فلم کی نمائش کے دوران تھیٹر میں اچانک بارش کا پانی چھت سے گرنے لگا جس کے بعد فلم کی نمائش روک دی گئی۔

حیدرآباد: فلم کی نمائش کے دوران تھیٹر میں اچانک بارش کا پانی چھت سے گرنے لگا جس کے بعد فلم کی نمائش روک دی گئی۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

یہ واقعہ کل شب شہرحیدرآباد کے پنجہ گٹہ علاقہ کی پی وی آرسنیماہال میں پیش آیا جس کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شہر میں کل شب بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی بارش کا پانی اس تھیٹر کی چھت سے گرنا شروع ہوگیا۔ اس سے فلم دیکھنے کیلئے آنے والوں کوشدید دشواری کاسامنا کرناپڑا۔

ان افراد کی برہمی پر فلم کی نمائش درمیان میں ہی روک دی گئی۔کئی افراد ادھوری فلم کو چھوڑ کر تھیٹرسے نکل پڑے۔

بعض افراد نے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔