حیدرآباد

حیدرآباد: سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ کے زیرِ اہتمام دینی و اصلاحی اجتماع کا انعقاد

حیدرآباد: سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ کی جانب سے ایک روزہ دینی و اصلاحی اجتماع 25 اور 26 اکتوبر 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔ یہ روح پرور اجتماع دارالعلوم قصد السبیل، اپنّا پلی، محبوب نگر میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

اجتماع کا آغاز 25 اکتوبر بوقتِ عصر ہوگا اور 26 اکتوبر کی عشا تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام میں ملک کے ممتاز علمائے کرام خطاب فرمائیں گے، جن میں حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی، حضرت مفتی شاہ محمد نوال الرحمن صاحب مفتاحی، حضرت مولانا شاہ محمد ظلال الرحمن صاحب فلاحی، اور حضرت مولانا حافظ محمد فضل الرحمن محمود صاحب رشیدی شامل ہیں۔

علمائے کرام اپنے بیانات میں دینی، اخلاقی اور اصلاحی موضوعات پر روشنی ڈالیں گے، جب کہ سلسلہ قادریہ چشتیہ کے دیگر مشائخِ عظام بھی خطاب فرمائیں گے۔

احبابِ سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ کے مطابق، خواتین کے لیے پردے کا باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مہمانوں کے قیام و طعام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

اہلِ سلسلہ، علما، حفاظ، ذمہ دارانِ مدارس اور عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس دینی و روحانی اجتماع میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے استفادہ حاصل کریں۔