حیدرآباد

حیدرآباد: اسکول بس، درخت سے ٹکراگئی، کئی طلبہ زخمی

یہ بس بچوں کو لے کراسکول جارہی تھی۔اس حادثہ کے وقت بس میں تقریبا 40طلبہ سوارتھے۔

حیدرآباد: اسکول بس کے درخت سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں بیشتر طلبہ زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے کیسرامیں اُس وقت پیش آیا جب منگل کی صبح پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اوریہ بس درخت سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

یہ بس بچوں کو لے کراسکول جارہی تھی۔اس حادثہ کے وقت بس میں تقریبا 40طلبہ سوارتھے۔

مقامی افراداورراہگیروں نے اس حادثہ کے بعد بچوں کو بچایا۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ان کے والدین وہاں پہنچ گئے جنہوں نے بچوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔