تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ۔ آصف آباد ضلع میں درجہ حرارت 10.5ڈگری سلسیس درج

عادل آباد کے دیہاتیوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے مقابلہ اس مرتبہ سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری طرف چہل قدمی کرنے والوں نے بھی اس اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گذشتہ چند دنوں سے سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

صبح کے اوقات میں کہر کے نتیجہ میں سڑک پر راستہ صاف نظرنہیں آرہا ہے اورگاڑی سواروں کو روانگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔لوگ، صبح میں گھروں سے نکلنے میں خوفزدہ ہیں۔

چہل قدمی کرنے والے بھی تاخیر سے گھروں سے نکل رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ کے برخلاف سردی کی لہر میں جاریہ سال اضافہ درج کیاگیا ہے۔

کئی لوگ سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں جیسے گرم لحافوں اورسوئٹرس کا استعمال کررہے ہیں تو کئی افراد شام ہوتے ہیں آگ تاپنے کا کام بھی کررہے ہیں۔ سردی سے بچے اور معمرین شدید متاثرہیں۔

صبح کی اولین ساعتوں سے ہی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ عادل آباد کے ایجنسی علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں سردی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔

عادل آباد کے دیہاتیوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے مقابلہ اس مرتبہ سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری طرف چہل قدمی کرنے والوں نے بھی اس اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت 10.5ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ضلع کے تریانی منڈل میں درجہ حرارت 11.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

کیرا میری میں اقل ترین درجہ حرارت 13.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔عادل آبا دکے بیلامنڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 11.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔