دہلی

مختلف مسائل پر مودی حکومت سے پرینکا گاندھی کے چبھتے سوالات

کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے جمعرات کے روز بے روزگاری‘ محکمہ اور کسانوں کی حالت ِ زار جیسے مسائل اٹھائے اورلوک سبھا انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کی مہم ”میرے وکاس کا دو حساب“ کے تحت بی جے پی زیرقیادت حکومت سے سوالات کئے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے جمعرات کے روز بے روزگاری‘ محکمہ اور کسانوں کی حالت ِ زار جیسے مسائل اٹھائے اورلوک سبھا انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کی مہم ”میرے وکاس کا دو حساب“ کے تحت بی جے پی زیرقیادت حکومت سے سوالات کئے۔

انہوں نے مودی کے 10سالہ دورِ حکومت میں ہوئی ترقی کے بارے میں سوالات کئے۔ پرینکا نے نوجوانوں کے مسائل پر حکومت کو نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے کہاکہ ملک میں 83 فیصد نوجوان بے روزگار کیوں ہیں۔ سالانہ 2 کروڑ ملازمتوں کی فراہمی کا کیا ہوا۔ ملک میں 30لاکھ سرکاری عہدے مخلوعہ کیوں ہیں؟۔

ہر امتحانی پرچہ ئ سوال کا افشاء کیوں ہوجاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کارپوریٹ گھرانوں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کردیئے گئے ہیں اور سوال کیا کہ کسان قرض کی وجہ سے خودکشی کیوں کررہے ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے پوچھا کہ آخر کسانوں کی آمدنی دُگنی کب ہوگی۔ کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت(ایم ایس پی) کب ملے گی۔ پرینکا نے سوال کیا کہ عہدوں اور ملک کے وسائل میں ہمارے دلتوں‘ پسماندہ طبقات‘ قبائلیوں‘ اقلیتوں اور غریب اعلیٰ ذات والوں کی مناسب حصہ داری کیوں نہیں ہے۔

آج مہنگائی عروج پر کیوں ہے۔ گھر چلانا مشکل کیوں ہوگیا ہے۔ عام آدمی اپنے خاندان کو کیوں نہیں سنبھال پارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ خواتین پر مظالم میں اضافہ کیوں ہوتا جارہا ہے۔ ہم خواتین پر ظلم ڈھانے والے مجرموں کو تحفظ فراہم کرنا کب بند کریں گے۔

a3w
a3w