حیدرآباد: چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کی بی آر کے بھون منتقلی
سکریٹریٹ کی قدیم عمارت کو منہدم کرنے سے پہلے دفتر کو بدھا بھون منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم سی ای او کے دفتر کو نئے سکریٹریٹ میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے بدھابھون میں واقع چیف الکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر کو بی آر کے بھون منتقل کیا جائے گا۔ پہلے سی ای او کا دفتر پرانے سکریٹریٹ کے ایچ بلاک میں تھا۔
سکریٹریٹ کی قدیم عمارت کو منہدم کرنے سے پہلے دفتر کو بدھا بھون منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم سی ای او کے دفتر کو نئے سکریٹریٹ میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔
حال ہی میں مرکزی الیکشن کمیشن کے وفد کے دورہ کے دوران اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے یقین دلایا تھا کہ اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
اب بی آر کے بھون کی نویں منزل پر ریاست کے چیف الکٹورل آفیسر کے دفتر کو جگہ الاٹ کی گئی ہے۔ 10ویں منزل پر میٹنگ رومس دستیاب کروائے گئے ہیں۔
ریاست کے سی ای او وکاس راج نے عمارت کا معائنہ کیا۔ سی ای او کے دفتر کو جلد ہی بی آر کے بھون منتقل کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔