جرائم و حادثات

حیدرآباد:باپ کی موت کا صدمہ، بیٹی نے خودسوزی کرلی

باپ کی موت کے صدمہ کو برداشت نہ کرتے ہوئے بیٹی نے خودسوزی کرلی۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

حیدرآباد: باپ کی موت کے صدمہ کو برداشت نہ کرتے ہوئے بیٹی نے خودسوزی کرلی۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

تفصیلات کے مطابق گُرم گوڑہ کے رہنے والے کوٹی ریڈی کی خرابی صحت کی وجہ سے یکم جنوری کو موت ہوگئی تھی۔

باپ کی موت کی اطلاع سے ہی بیٹی 33سالہ سندھیارانی کافی مایوس اور صدمہ کا شکار تھی۔اس نے گزشتہ روز اپنے جسم پر پٹرول ڈال کرآگ لگالی جس سے اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شر وع کردی۔