آندھراپردیش

آندھرا پردیش میں انوکھا واقعہ: بغیر ہٹائے گاڑی کے گرد سڑک بنادی گئی

پنچایت سیکریٹری کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کو کئی بار کہا گیا کہ وہ گاڑی ہٹا لے، لیکن اس نے انکار کیا اور گھر بند کر کے چلا گیا۔ آخر کار، کام رکاوٹ کے باوجود جاری رکھا گیا اور گاڑی کے ارد گرد سیمنٹ ڈال کر سڑک مکمل کر دی گئی۔

ضلع باپٹلا کے آموڈاگری پٹنم گاؤں میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک کانٹریکٹر نے گھر کے سامنے کھڑی گاڑی کو ہٹائے بغیر ہی سیمنٹ کی سڑک تعمیر کر دی۔ یہ منظر دیکھ کر مقامی لوگ حیران رہ گئے۔

متعلقہ خبریں
ہندو لڑکے سے شادی کرنے والی یاسمین بانو کی پراسرار موت

پنچایت سیکریٹری کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کو کئی بار کہا گیا کہ وہ گاڑی ہٹا لے، لیکن اس نے انکار کیا اور گھر بند کر کے چلا گیا۔ آخر کار، کام رکاوٹ کے باوجود جاری رکھا گیا اور گاڑی کے ارد گرد سیمنٹ ڈال کر سڑک مکمل کر دی گئی۔

دوسری جانب گاڑی کے مالک نے الزام لگایا ہے کہ کنٹریکٹر نے بغیر کسی پیشگی سروے یا اطلاع کے سڑک بنانے کا کام شروع کر دیا، جس کی وجہ سے گاڑی نہیں ہٹائی جا سکی۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکا ہے، جہاں لوگ اسے انتظامیہ کی ضد یا شہریوں کی لاپروائی دونوں کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔