آندھراپردیش

اے پی:سونے کے بسکٹس بس کے ذریعہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام، دو افرادگرفتار

سونے کے بسکٹس بس کے ذریعہ منتقل کرنے کی کوشش کو ٹاسک فورس نے ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں گرفتار کرلیااورزرد دھات ضبط کرلی۔

حیدرآباد: سونے کے بسکٹس بس کے ذریعہ منتقل کرنے کی کوشش کو ٹاسک فورس نے ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں گرفتار کرلیااورزرد دھات ضبط کرلی۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

بھونیشور سے حیدرآبا دجانے والی بس کے ذریعہ سونے کی منتقلی کی اطلاع پر پولیس نے بس کی تلاشی لی اور ان افراد کو پکڑلیا جو اپنے ساتھ لائے ہوئے سات سونے کے بسکٹس کے دستاویزات دکھانے میں ناکام رہے۔

یہ سونے کے بسکٹس سر یکاکلم ضلع کے اِچھاپورم سے ضلع گنٹور منتقل کیے جارہے تھے۔ٹاسک فورس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ٹاسک فورس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سونا، گانجہ اور ممنوعہ اشیاء کی غیر قانونی منتقلی پر سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔