حیدرآباد

حیدرآباد: تیز رفتار بائیک کی ٹکر سے سافٹ ویئر انجینئر ہلاک

پولیس کے مطابق مہلوک کی شناخت شری کانت کے طور پر کی گیی ہے، جو آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری کا رہنے والا تھا۔ وہ کوکٹ پلی میں مقیم تھا اور ہائی ٹیک سٹی میں سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

حیدرآباد: تیز رفتار بائیک کی زد میں آکر ایک سافٹ ویئر انجینئر ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

پولیس کے مطابق مہلوک کی شناخت شری کانت کے طور پر کی گیی ہے، جو آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری کا رہنے والا تھا۔ وہ کوکٹ پلی میں مقیم تھا اور ہائی ٹیک سٹی میں سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔


تفصیلات کے مطابق، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات شری کانت ایک آٹو میں سفر کرتے ہوئے جے این ٹی یو چوراہے پر اُترا۔ وہاں سے کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن کی سمت سڑک عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران میاں پور کی طرف سے تیزی سے آنے والی ایک بائیک نے اُسے ٹکر دے دی۔


اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ فوری طور پر اُسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔