تلنگانہ
امیت شاہ 29 جون کو تلنگانہ کا دورہ کریں کے ، نظام آباد میں جلسہ سے خطاب متوقع
بعد ازاں وہ نظام آباد ضلع روانہ ہوں گے جہاں وہ ہلدی بورڈ کے دفتر کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر نظام آباد کے مقامی پالی ٹکنک کالج گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ سے وہ خطاب کریں گے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس ماہ کی 29 تاریخ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق وہ سب سے پہلے حیدرآباد میں پارٹی کے اہم لیڈران کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بعد ازاں وہ نظام آباد ضلع روانہ ہوں گے جہاں وہ ہلدی بورڈ کے دفتر کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر نظام آباد کے مقامی پالی ٹکنک کالج گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ سے وہ خطاب کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ امیت شاہ اسی روز دہلی روانہ ہو جائیں گے۔ ان کی اس دورہ کے سلسلہ میں ایک یا دو دن میں باضابطہ سرکاری اعلان کا امکان ہے۔