حیدرآباد
حیدرآباد: مونٹیسوری واک کا کامیاب انعقاد
مونٹیسوری ٹریننگ اینڈ ریسرچ ٹرسٹ اور ایسوسی ایشن مونٹیسوری انٹرنیشنل نے آج حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مونٹیسوری واک کا انعقاد کیا۔

حیدرآباد: مونٹیسوری ٹریننگ اینڈ ریسرچ ٹرسٹ اور ایسوسی ایشن مونٹیسوری انٹرنیشنل نے آج حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مونٹیسوری واک کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا مقصد مونٹیسوری کے طریقہ کار کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا۔
تقریب میں شہر کے 20 سے زائد مونٹیسوری اسکولس کے تقریباً 300 بچوں اور اساتذہ نے شرکت کی۔
مونٹیسوری واک ڈاکٹر ماریہ مونٹیسوری کی یوم پیدائش کی یاد میں اور ان کی کاوشوں کی تکمیل کے 40 سال مکمل ہونے پر منائی گئی۔ یہ تقریب سنجیویا پارک، حسین ساگر، حیدرآباد میں منعقد کی گئی۔