حیدرآباد

حیدرآباد: کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد

ادارہ ادب اسلامی، حیدرآباد کے زیر اہتمام ماہانہ طرحی مشاعرہ اتوار 24 اگست کو دفتر جماعت اسلامی، چھتہ بازار میں منعقد ہوا۔ اس مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر علی بابا درپن نے انجام دی۔

حیدرآباد: ادارہ ادب اسلامی، حیدرآباد کے زیر اہتمام ماہانہ طرحی مشاعرہ اتوار 24 اگست کو دفتر جماعت اسلامی، چھتہ بازار میں منعقد ہوا۔ اس مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر علی بابا درپن نے انجام دی۔

تقریب کا آغاز ظفر فاروقی کی تلاوتِ کلامِ پاک اور ترجمہ سے ہوا، جس کے بعد جنید حسینی جنید نے طرحی نعت شریف پیش کی۔ غزلوں کے دور میں صدر مشاعرہ کے علاوہ ڈاکٹر سخی سرمست، طاہر گلشن آبادی، سمیع اللہ حسینی، سیف نظامی، ارشد شرفی، رفیع اللہ رفیع، نعیم سلیم، انجنی کمار گویل، نوید جعفری، شکیل حیدر، حامد رضوی، نجیب بیانانی، زاہد ہریانوی، سعداللہ خان، سبیل ظہیر الدین، ساجد اسماعیل، ذبیح، ع شکور شاداب اور ظفر فاروقی نے اپنے سنجیدہ کلام سے سامعین کو محظوظ کیا اور خوب داد وصول کی۔

مشاعرے کے دوران طنز و مزاح کے معروف شاعر شبیر خان اسمارٹ نے اپنے مزاحیہ کلام سے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔

آخر میں ناظمِ مشاعرہ ظفر فاروقی نے شکریہ ادا کیا جس کے ساتھ ہی یہ خوشگوار محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔