حیدرآباد

حیدرآباد: مندر کے قریب گوشت کے پائے جانے سے کشیدگی, سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوا خلاصہ

شہرحیدرآبادکے علاقہ مانصاحب ٹینک کی پوچماں بستی میں مندرکے قریب گوشت کے پائے جانے سے کچھ دیرکیلئے کشیدگی دیکھی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے علاقہ مانصاحب ٹینک کی پوچماں بستی میں مندرکے قریب گوشت کے پائے جانے سے کچھ دیرکیلئے کشیدگی دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔مقامی افراد جنہوں نے اس گوشت کو دیکھا، فوری طورپر مندرکمیٹی کے ارکان کو چوکس کیا جنہوں نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی۔

مقامی پولیس اس اطلاع کے ساتھ ہی وہاں پہنچ گئی اور اس علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔

اس علاقہ میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیہ پر پولیس کو پتہ چل کہ ایک کتے کے مالک نے کہیں اور سے گوشت کو لایااور مندرکے قریب رکھ دیا۔

پولیس نے اس سی سی ٹی وی فوٹیج کو عام کرتے ہوئے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔