شمالی بھارت

بی جے پی اپنے لیڈروں کی زبان کو لگام لگائے: مایاوتی

مایاوتی نے منگل کو کہا کہ بی جے پی سے معطل سابق ترجمان نوپور شرما کی قابل اعتراض بیان سے ملک کو بگڑا ماحول ابھی ٹھیک نہیں ہوپایا تھا کہ اب تلنگانہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے راجا سنگھ کے اسی طرح کا اشتعال انگیز کام کیا ہے۔ یہ قابل مذمت ہے۔

لکھنؤ: اترپردیش کے سابق چیف منسٹر و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے تلنگانہ میں بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کے ذریعہ نبی آخری الزماں کے خلاف کئے گئے قابل اعتراض تبصرے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کو اپنے لیڈروں’بگڑے بول’پر لگام لگا کر انہیں شائستہ سلوک کی ذمہ داری کا احساس کرانا چاہئے۔

مایاوتی نے منگل کو کہا کہ بی جے پی سے معطل سابق ترجمان نوپور شرما کی قابل اعتراض بیان سے ملک کو بگڑا ماحول ابھی ٹھیک نہیں ہوپایا تھا کہ اب تلنگانہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے راجا سنگھ کے اسی طرح کا اشتعال انگیز کام کیا ہے۔ یہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا’ ابھی بی جے پی سے معطل نوپور شرما کے ذریعہ پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرے پر پورے ملک میں گرم ماحول ابھی پوری طرح سے ٹھنڈ بھی نہیں ہوپایا ہے کہ بی جے پی کے دوسرے تلنگانہ ایم ایل اے راجا سنگھ نے اسی معاملے کو ہوا دینے کا کام کیا ہے جو کافی شرمناک و قابل مذمت ہے۔

مایاوتی نے بی جے پی سے اپنے لیڈروں پر کنٹرول رکھنے اور شائستہ سلوک کرنے کی نصیحت دیتے ہوئے کہا’ حالانکہ تلنگانہ حکومت نے بی جے پی ایم ایل اے کو آج حیدرآباد میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لیکن کیا یہ بی جے پی قیادت کی ذمہ داری نہیں بنتی ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو کنٹرول رکھ کر ملک میں امن وامان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں ہندوستان کی شبیہ کو بھی دھومل کرنے سے بچائے۔

قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ نے پیغمبر محمد کے بارے میں ایک اشتعال انگیز بیان دے کر تنازع کو ہوا دے دیا ہے۔پولیس نے اس کے بیان کو ریاست میں نظم ونسق کی حالت بگاڑنے کے شبہ کا اظہار کرتے ہوئے راجا کو گرفتار کرلیا ہے۔

a3w
a3w