کھیل

ترکی زلزلہ میں قبرص طلبا کی والی بال ٹیم ہلاک

شمالی قبرص سے طلبہ کی ایک والی بال ٹیم ترکی پہنچی اور چیمپئن شپ میں میچ جیتا۔ تاہم اس کامیابی کے بعد اس ٹیم کے افراد کو اپنے ملک واپس جانا نصیب نہ ہوسکا اور وہ اس خوفناک زلزلہ میں ہلاک ہوگئے۔

انقرہ: ترکی اور شام میں خوفناک آفت کے بعد المناک کہانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر 6 فروری کو آنے والے زلزلہ کے بعد اب ایک اور دردناک کہانی والی بال ٹیم کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

شمالی قبرص سے طلبہ کی ایک والی بال ٹیم ترکی پہنچی اور چیمپئن شپ میں میچ جیتا۔ تاہم اس کامیابی کے بعد اس ٹیم کے افراد کو اپنے ملک واپس جانا نصیب نہ ہوسکا اور وہ اس خوفناک زلزلہ میں ہلاک ہوگئے۔

ترکی میں ایک میچ جیتنے کے بعد طلبہ کی ٹیم کی موت ہوگئی۔ ویب سائٹ ’’چینل 4‘‘ کے مطابق قبرص سےآئے مرنے والے طلبہ کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ویب سائٹ نے اس دردناک واقعہ کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

ترکی اور شام میں زلزلہ سے اموات کی تعداد 35000 کو عبور کرگئی ہے۔

a3w
a3w