جرائم و حادثات
حیدرآباد:روڈی شیٹرکے قتل کی واردات
شہرحیدرآبادکے ایس آرنگر علاقہ کی داسارم بستی میں روڈی شیٹر کے قتل کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے ایس آرنگر علاقہ کی داسارم بستی میں روڈی شیٹر کے قتل کی واردات پیش آئی۔
مقتول کی شناخت ترون کے طورپر کی گئی ہے جس پر ایک اور روڈی شیٹراور اس کے ساتھیوں نے بڑاپتھرڈال دیا۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی روڈی شیٹراور اس کے ساتھی فرارہونے میںکامیاب رہے۔
اس واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاںپہنچی جس نے زخمی ترون کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔