شمالی بھارت

17 خاندانوں کا سماجی بائیکاٹ، لڑکی کا اغوا

احمد آباد کے دیہات بھوتا واد میں اونچی ذات کی خاتون سے شادی پر نائی (حجام) طبقہ کے 17 خاندانوں کا سماجی بائیکاٹ پولیس کی مداخلت سے ختم ہونے کے بعد اب مذکورہ خاتون کا اس کے باپ اور تین بھائیوں کی جانب سے اغوا کرلیا گیا۔

احمد آباد: احمد آباد کے دیہات بھوتا واد میں اونچی ذات کی خاتون سے شادی پر نائی (حجام) طبقہ کے 17 خاندانوں کا سماجی بائیکاٹ پولیس کی مداخلت سے ختم ہونے کے بعد اب مذکورہ خاتون کا اس کے باپ اور تین بھائیوں کی جانب سے اغوا کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار

سچن نائی اور منسوی جو دو سال قبل ایک دوسرے سے ربط میں تھے، نے 12 دسمبر 2022ء کو احمد آباد میں واقع مرزا پور کورٹ میں شادی کرنے کے بعد سماجی بائیکاٹ کا متاثرہ خاندانوں کو سامنا تھا۔

جمعرات کے دن پولیس نے ان خاندانوں کی بازآبادکاری عمل میں لائی اور اونچی ذات کے ارکان سے کہا گیا کہ وہ سماجی تعلقات شروع کریں یا قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ بعد ازاں منسوی کا اغوا کرلیا گیا۔

سچن جو نکول دیہات میں سیلون چلاتا ہے نے جمعہ کے دن سردار نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرایا کہ جب وہ منسوی کے ساتھ اپنی دوست خوشبو بین کے گھر گیا تھا۔

اس کے باپ اروند چودھری اور تین بھائی وہاں پہنچے اور اسے زدوکوب کرکے منسوی کا اغوا کرکے ایک گاڑی میں ساتھ لے گئے۔ گاڑی پر آر ٹی او رجسٹریشن نمبر پلیٹ نہیں تھی۔

a3w
a3w