جرائم و حادثات

حیدرآباد: فٹ پاتھ پر سونے والے دو افراد کے قتل کی واردات

شہرحیدرآباد کے میلاردیوپلی علاقہ میں فٹ پاتھ پر سونے والے دو افراد کے قتل کی واردات بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے میلاردیوپلی علاقہ میں فٹ پاتھ پر سونے والے دو افراد کے قتل کی واردات بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ افراد میلاردیوپلی کے دُرگانگر میں فٹ پاتھ پرسورہے تھے کہ بعض نامعلوم افراد نے ان پر بڑا پتھر ڈال دیا جس کے نتیجہ میں ان دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

مقامی افراد نے ان کی لاشوں کوخون میں لت پت دیکھا اور پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

تین دن قبل بھی اسی طرح کی واردات میلاردیوپلی میں پیش آئی تھی۔

پولیس،سی سی ٹی وی فوٹیجس کا معائنہ کررہی ہے تاکہ قاتلوں کو پتہ چلایاجاسکے۔