جنوبی بھارت

گورنر کیرالا عارف محمد خاں کا فیس بک اکاؤنٹ ہیاک

سوشل میڈیا پر جو بھی حکومت پر سنگین تنقید کرتا ہے وجین کا حامی، نام نہاد سائبر شعبہ اس سے مد ِ مقابل ہوجاتا ہے۔

ترواننتا پورم: گورنر کیرالا عارف محمد خاں کا فیس بک اکاؤنٹ ہیاک (سرقہ) کرلیا گیا۔ اس تعلق سے متعلقہ حکام سے شکایت کی گئی ہے۔

فی الوقت خاں اور پنا رائی وجن زیرقیادت حکومت کے تعلقات کشیدہ ہیں اور بعض اوقات وہ ایک دوسرے سے نبرد آزما رہتے ہیں۔

دونوں کے مابین اختلافات اونچی سطح کو پہنچ جاتے ہیں تو بعض سی پی آئی۔ ایم لیڈر یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ ریاستوں کے لیے گورنر کی ضرورت نہیں۔

وجین حکومت کو سائبر شعبہ میں بڑی رسائی حاصل ہے۔ سوشل میڈیا پر جو بھی حکومت پر سنگین تنقید کرتا ہے وجین کا حامی، نام نہاد سائبر شعبہ اس سے مد ِ مقابل ہوجاتا ہے۔