جرائم و حادثات

حیدرآباد:وین درخت سے ٹکراگئی۔ڈرائیورزخمی

شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب وین نے درخت کو ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب وین نے درخت کو ٹکر دے دی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

ذرائع کے مطابق آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس وین کے ڈرائیورنے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں وین درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

تیز رفتاری حادثہ کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی درخت میں بُری طرح پھنس گئی۔یہ دودھ کی وین تھی جو فلم نگر کی سمت جارہی تھی۔

بڑے پیمانہ پر آواز کے ساتھ یہ وین درخت سے ٹکراگئی جس کے سبب مقامی افراد اور دیگر گاڑی سوارخوفزدہ ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کردیئے۔

پولیس نے کہاکہ تیز رفتاری حادثہ کا سبب تھی۔