حیدرآباد

حیدرآباد: چوری کامعاملہ اندرون چند گھنٹے واٹس اپ کے ذریعہ حل

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے بولارم علاقہ میں جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے بپن راج یادو مقیم ہیں اور آٹو چلانے کا کام کرتے ہیں۔ وہ حسبِ معمول اپنے گھر کے سامنے آٹو پارک کر کے سو گئے، لیکن صبح اٹھ کر دیکھا تو آٹو غائب تھا۔

حیدرآباد: واٹس ایپ کا عام طور پر استعمال پیغامات بھیجنے اور دوستوں کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کے لئے کیا جاتا ہے، لیکن اسی واٹس ایپ کے ذریعہ ایک چوری کا معاملہ چند گھنٹوں میں ہی حل کر کے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے بولارم علاقہ میں جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے بپن راج یادو مقیم ہیں اور آٹو چلانے کا کام کرتے ہیں۔ وہ حسبِ معمول اپنے گھر کے سامنے آٹو پارک کر کے سو گئے، لیکن صبح اٹھ کر دیکھا تو آٹو غائب تھا۔

قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں رات دو بجے ایک شخص کو آٹو لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔بپن نے فوری طور پر اپنے آٹو کی تصویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج ”جھارکھنڈ ایکتا سماج” واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی۔

گروپ کے دیگر افراد نے یہ اطلاع مختلف گروپوں میں آگے بھیجی۔اسی دوران صبح ساڑھے گیارہ بجے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 10 پر واقع اسٹار اسپتال کے قریب جھارکھنڈ کے رہنے والے کلو کمار نے دیکھا کہ ایک آٹو کے پرانے اسٹیکرس اتار کر نیا روپ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس نے فوراً اس واقعہ کی ویڈیو اپنے فون میں ریکارڈ کر کے واٹس ایپ گروپ میں بھیجی۔گروپ کے اراکین موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو پکڑ کر بنجارہ ہلز پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے جانچ کے بعد بتایا کہ گرفتار شخص جیڈی میٹلہ روڈ مستری کالونی کا روہت ہے۔

اس نے آٹو اپنے دوست رگھو رام کے حوالے کیا تھا، جو اپنے رشتہ داروں کو لے جانے کے دوران بنجارہ ہلز میں پکڑا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ نے یہ ثابت کر دیا کہ سوشل میڈیا محض تفریح کے لئے نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے کے لئے بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک عام واٹس ایپ گروپ الرٹ سے چند گھنٹوں میں آٹو کی ضبطی اورملزم کی گرفتاری پر بنجارہ ہلز پولیس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گروپ کے اراکین کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔