تاریخ کے جھروکوں سے، 9 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔
ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1776۔ امریکی پارلیمنٹ نے سرکاری طورپر ملک کا نام ’یونائیٹڈ کولونیز‘سے تبدیل کرکے ’یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ‘کیا۔
1876۔ پہلی بار ٹیلی فون پر ’آوٹ ڈور وائر‘کے ذریعہ دو طرفہ بات چیت ہوئی۔ یہ بات چیت بوسٹن میں مقیم بیل اور کیمبرج میں مقیم واٹسن کے مابین ہوئی۔
1877۔ مشہور مجاہد آزادی ، سماجی مصلح اور سیاسی کارکن پنڈت گوپ بندھو داس کا پوری (اڑیسہ) میں جنم ہوا ۔
1920۔ علی گڑھ کا اینگلو اورینٹل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تبدیل ہوا۔
1931۔ ہندوستانی فضائیہ کا قیام عمل میں آیا۔
1949۔ ہندوستانی فوج کی معاون یونٹ ٹیریٹوریل آرمی کا قیام عمل میں آیا۔
1945۔ معروف سرود نواز امجد علی خان کی پیدائش ہوئی۔
1954۔ افریقی ملک الجیریا میں زلزلہ سے 1400افراد کی موت ہوئی۔
1957۔ برطانیہ نے مارا لنگا، آسٹریلیا میں اپنا نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1962۔ افریقی ملک یوگانڈا جمہوریہ بنا۔
1963۔ فرانس کی فضائیہ کو پہلا نیوکلیائی ہتھیار ملا۔
1963۔ کیوبا اور ہیتی 147فلورا148 طوفان کے قہر سے 6000 افراد مارے گئے۔
1967۔ ارجنٹینا کے معروف مارکسی انقلابی چے گوئیرا کا قتل ہوا۔
1970۔ بھابھا نیوکلیائی ریسرچ سینئر نے یورینیم 235 کی پیداوار شروع کی۔