جرائم و حادثات

پولیس انسپکٹر رمیش نائک گرفتار

ٹولی چوکی پولیس انسپکٹر ایل رمیش نائک پر ریسٹورنٹ کو مقررہ اوقات کے بعد کھلا رکھنے کی اجازت دینے کے عوض 50 ہزار روپے ماہانہ رشوت مانگنے کا الزام، 20 ہزار روپے قبول کرتے ہوئے اے سی بی نے گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) تلنگانہ اے سی بی نے آج ٹولی چوکی پولیس انسپکٹر ایل رمیش نائک کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بات ایجنسی نے بتائی حکام نے مزید بتایا ہے کہ ریسٹورنٹ کو مقررہ اوقات کے بعد بھی کھلے رکھنے کا موقع دینے کیلئے مذکورہ پولیس عہدیدار نے رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے 20 ہزار روپے قبول کئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عہدیدار نے 50ہزار روپے کی رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے ماہانہ رشوت کے ایک حصہ کے طور پر 20ہزار روپے قبول کئے۔رمیش نائک جو کہ ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن میں انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہیں انہیں اے سی بی کے عہدیداروں نے گرفتار کرلیا۔

یہ کارروائی اُس وقت کی گئی جبکہ وہ 20ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ رقم قبول کررہے تھے۔انہوں نے ہوٹل انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ مقررہ اوقات کے بعد بھی ریسٹورنٹ کو کھلی رکھنے پر کوئی سخت کارروائی نہیں کریں گے۔

نائک جنہوں نے ماہانہ 50ہزا رروپے کا ابتداء میں مطالبہ کیا تھا لیکن بعد میں پہلے ماہ کے لئے 10ہزار روپے ڈسکاونٹ پر اتفاق کرلیا تھا اور 40ہزار روپے بعد میں وصول کرنے والے تھے۔ انہیں 20ہزار روپے رقم قبول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔