جرائم و حادثات

حیدرآباد:رقم کیلئے ماموں نے بھانجہ کا اغواکرلیا

رقم کے لئے ماموں نے بھانجہ کا اغواکرلیاتاہم پولیس نے اغوابچہ کو محفوظ طورپراس کے والدین کے حوالے کردیا۔

حیدرآباد: رقم کے لئے ماموں نے بھانجہ کا اغواکرلیاتاہم پولیس نے اغوابچہ کو محفوظ طورپراس کے والدین کے حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
شطرنج کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن کو چیف منسٹر کی تہنیت
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت

حیدرآباد کے الوال پولیس اسٹیشن حدود میں اغوا کی یہ واردات پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق لڑکے کا اغواکرنے کے بعد اس کو چھوڑنے کیلئے 25لاکھ روپئے تاوان کی رقم اداکرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس کے والدین کو فون کیاگیا۔

اس فون کال کے بعد لڑکے کے والدین نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی جس کے ساتھ ہی چوکس پولیس نے معاملہ درج کرکے علاقہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا تجزیہ کیا جس پر پتہ چلا کہ لڑکے کا اغواا س کے ماموں نے کیا ہے۔

پولیس نے اس لڑکے کا پتہ چلاتے ہوئے اس کو اس کے ماموں کے پاس سے رہا کرواتے ہوئے محفوظ طورپر اس کے والدین کے حوالے کردیا۔پولیس نے لڑکے کے ماموں کے بشمول اس کے بعض دیگر ساتھیوں کے خلاف اغوا کامعاملہ درج کرلیا۔

a3w
a3w