جرائم و حادثات

حیدرآباد:حالت نشہ میں بائیک چلاتے ہوئے دوسری بائیک کوٹکر،بعض افرادزخمی

حالت نشہ میں دو نوجوانوں نے تیزرفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری بائیک کوٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بائیک پر سوارخاندان کے ارکان زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں دو نوجوانوں نے تیزرفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری بائیک کوٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بائیک پر سوارخاندان کے ارکان زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

ان میں ایک تین سالہ لڑکے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ خاندان بائیک پرحیدرآباد کے رکھشاپورم سے آرہاتھا کہ ڈی آرڈی ایل کے قریب بائیک پر حالت نشہ میں سواردو نوجوانوں نے ان کی بائیک کو تیزرفتاری کے ساتھ ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں دوسری بائیک پر سوارخاندان کے بعض ارکان زخمی ہوگئے۔اس بات کی شکایت پرپولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی گاڑی کے سواروں کو حراست میں لے کر کنچن باغ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔