حیدرآباد
حیدرآباد :لنگم پلی نالہ میں خاتون کی لاش برآمد
خاتون کے جسم پر کچھ طلائی زیورات پائے گئے جبکہ اس کے پاس سے ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس موبائل فون کی مدد سے خاتون کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے لنگم پلی علاقہ میں بدھ کی رات ایک خاتون کی لاش نالے سے برآمد ہوئی۔
مقامی افراد نے لنگم پلی مارکٹ کے قریب نالے میں تیرتی ہوئی لاش کو دیکھ کر چندا نگر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے لاش کو باہر نکالا۔
خاتون کے جسم پر کچھ طلائی زیورات پائے گئے جبکہ اس کے پاس سے ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس موبائل فون کی مدد سے خاتون کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔