دہلی

مشہور گیتیکا شرما خودکشی کیس، گوپال کانڈا کو بری کر دیا گیا

جج نے دونوں ملزمان کو یہ کہتے ہوئے بری کر دیا کہ استغاثہ ان کے خلاف الزامات کی تصدیق کے لئے کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو ہریانہ کے ایم ایل اے گوپال کانڈا کو گیتیکا شرما خودکشی کیس میں بری کر دیا۔ راؤز ایونیو عدالت کے خصوصی جج وکاس ڈھل نے بھی اس معاملے میں شریک ملزم ارونا چڈھا کو بھی بری کر دیا۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی آج سماعت
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار
کویتا، 23مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں (ویڈیو)

جج نے دونوں ملزمان کو یہ کہتے ہوئے بری کر دیا کہ استغاثہ ان کے خلاف الزامات کی تصدیق کے لئے کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ سابق وزیر گوپال کانڈا فی الحال ہریانہ کی سرسا اسمبلی سیٹ سے ہریانہ لوک ہت پارٹی کے ایم ایل اے ہیں۔ وہ اسی پارٹی کے صدر بھی ہیں۔

کانڈا کی ایم ایل ڈی آر ایئرلائنس میں ایئرہوسٹس رہی 23 سالہ گیتیکا نے 4 اگست 2012 میں خودکشی کر لی تھی۔ موت سے پہلے لکھے گئے خط میں گیتیکا نے کانڈا اور ارونا چڈھا پر اسے ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ وہ 5 اگست کو شمال مغربی دہلی کے اشوک وہار میں مردہ پائی گئی تھیں۔ گیتیکا کو گوپال کانڈا کی ایک کمپنی میں ڈائریکٹر بھی بنایا گیا تھا۔