حیدرآباد

حیدرآباد آن لائن گیم میں رقم سے محرومی پرنوجوان کی خودکشی

کام کے دوران بھی وہ مسلسل گیم کھیلتا رہا، جس کے نتیجہ میں وہ تقریبا پانچ سے چھ لاکھ روپے سے محروم رہا۔ مالی نقصان اور ذہنی دباؤ سے مایوس ہوکر، وینکٹیش نے اپنی کام کی جگہ پر ہی زہریلی دوا کا استعمال کیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بنجارہ ہلز علاقہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں آن لائن گیم میں لاکھوں روپے محرومی کے بعد ایک نوجوان نے زہر پی کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
لیٹل اسٹار اینڈ ایس ایچ ای اسپتال میں پیدائشی بیماری کے شکار بچہ کی کامیاب سرجری
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

محبوب نگر ضلع کے جکلیر گاؤں سے تعلق رکھنے والا کہ وینکٹیش، بنجارہ ہلز میں گارڈنر کے طور پر ملازمت کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق وینکٹیش حالیہ دنوں میں آن لائن گیم کا شدید عادی بن چکا تھا۔

کام کے دوران بھی وہ مسلسل گیم کھیلتا رہا، جس کے نتیجہ میں وہ تقریبا پانچ سے چھ لاکھ روپے سے محروم رہا۔ مالی نقصان اور ذہنی دباؤ سے مایوس ہوکر، وینکٹیش نے اپنی کام کی جگہ پر ہی زہریلی دوا کا استعمال کیا۔

اسے فوراً نیم بیہوشی کی حالت میں نِمس ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن اس کی موت ہوگیی۔