حیدرآباد

حیدرآباد: محبت میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی

اڈگٹہ سی سی سیکشن کے 21سالہ ارون کمار ایک لڑکی سے محبت کرتاتھا۔ دونوں کے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا اورجس پر ان کی سرزنش کی گئی۔

حیدرآباد: محبت میں ناکامی پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے تکارام گیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، اڈگٹہ سی سی سیکشن کے 21سالہ ارون کمار ایک لڑکی سے محبت کرتاتھا۔ دونوں کے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا اورجس پر ان کی سرزنش کی گئی۔

گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ اور سرزنش سے دلبرداشتہ ہوکر ارون کمار نے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ باپ نے جب گھر پہنچ کر دستک دی تو اس نے دروازہ نہیں کھولا جس پر اسے شک ہوا۔

اس نے کھڑکی سے دیکھا اوراپنے بیٹے کو لٹکتا ہوا پایا۔ دروازے توڑنے کے بعد ارون کمار کو اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعداس کومردہ قراردیا۔

پولیس نے لاش کو گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔