مہاراشٹرا

این سی پی کے اگلے صدر کے بارے میں کل فیصلہ متوقع

این سی پی کے صدر شردپوار کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی جمعہ کو ان کے جانشین پر فیصلہ کرے گی۔ این سی پی کے سینئر لیڈر نے یہ بات کہی۔

ممبئی: این سی پی کے صدر شردپوار کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی جمعہ کو ان کے جانشین پر فیصلہ کرے گی۔ این سی پی کے سینئر لیڈر نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
بغاوت کے 15 دن بعد اجیت پوار کی شردپوار سے ملاقات
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت
این سی پی گروپ بندی کی لڑائی الیکشن کمیشن پہنچ گئی

یہ اجلاس صبح 11بجے جنوبی ممبئی کے پارٹی دفتر میں منعقد ہوگا۔ کمیٹی کے ارکان میں شردپوار کی دختر سپریہ سولے، ان کے بھتیجے اجیت پوار، پرفل پٹیل، چھگن بھوجبل اور دیگر شامل ہیں۔

شردپوار کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور ٹامل ناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالین نے سولے کو فون کرکے پارٹی کے واقعات سے متعلق دریافت کیا۔ سیاسی حلقوں میں این سی پی کے اگلے صدر کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ آیا وہ پوار کے خاندان سے ان کی دختر یابھتیجے اجیت پوار ہوں گے یا پھر کوئی اور لیڈر ہوگا۔

این سی پی کارکنوں اور پارٹی قائدین نے شردپوار سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجیت پوار نے منگل کو کہا کہ ان کے چا چا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے دو تین دن کا وقت درکار ہے۔ شردپوار کی جانب سے ان کے جانشین کو منتخب کرنے قائم کردہ کمیٹی کا چہارشنبہ کو اجلاس نہیں ہوا۔

پرفل پٹیل نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو کمیٹی پوار کے جانشین پر فیصلہ کرے گی اور یہ فیصلہ متفقہ ہوگا۔پارٹی کی جانب سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کے بعد انہوں نے سوچنے کے لیے وقت مانگا اور قطعی فیصلے تک ان کے جانشین پر غور کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔“

سپریہ سولے کے این سی پی کی قومی صدر اور اجیت پوار کے مہاراشٹرا یونٹ کے صدر کے لیے پسند بن کر ابھرنے سے متعلق قیاس آرائی پر انہوں نے کہا کہ جگہ خالی نہیں ہے۔ شردپوار خواہ صدر رہیں نہ یا رہیں وہ پارٹی کی شناخت اور روح ہیں۔ پارٹی شردپوار کو فیصلہ پر دوبارہ غور کے لیے منارہی ہے۔“