حیدرآباد

حیدرآباد کی تاریخی اور روایتی کل ہند صنعتی نما ئش اپنے پورے عروج پر

اس سال یکم جنوری کو شروع یہ نمائش 15 فروری تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے تقریباً 1,250 اسٹالس لگائے گئے ہیں، ان میں کشمیر کے گرم کپڑے اور خشک میوہ جات، اتر پردیش کے لیدر آئٹمس اور راجستھان کی روایتی جیولری عوام کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی تاریخی اور روایتی کل ہند صنعتی نما ئش اپنے پورے عروج پر ہے، جہاں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مقامی افراداور سیاح پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کل ہند صنعتی نمائش، ٹرافک تحدیدات
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

اس سال یکم جنوری کو شروع یہ نمائش 15 فروری تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے تقریباً 1,250 اسٹالس لگائے گئے ہیں، ان میں کشمیر کے گرم کپڑے اور خشک میوہ جات، اتر پردیش کے لیدر آئٹمس اور راجستھان کی روایتی جیولری عوام کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اس بار انتظامیہ نے بچوں اور نوجوانوں کی دلچسپی کے لئے پانچ نئی اور جدید رائیڈس (جھولے) بھی متعارف کرائے ہیں ۔

عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس نے معظم جاہی مارکٹ سے نامپلی تک خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے اور میٹرو ریل نے بھی رات گئے تک اضافی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ آسانی سے گھروں کو واپس جا سکیں۔

خواتین کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کی شی ٹیمس اور پولیس کی بھاری نفری سادہ لباس میں بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔