حیدرآباد

حائیڈرا بڑا ڈرامہ: ای راجندر

حائیڈرا کو ایک بڑا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ملکاجگیری‘ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ایف ٹی ایل اور بفر زون علاقوں میں تمام عمارتیں غیر قانونی نہیں ہیں۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) حائیڈرا کو ایک بڑا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ملکاجگیری‘ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ایف ٹی ایل اور بفر زون علاقوں میں تمام عمارتیں غیر قانونی نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
پروین کمار کی بی آر ایس میں شمولیت سے چیف منسٹر حیران
عوامی احتجاج کے باعث حیڈرا کی رفتار گھٹ گئی
ریونت ریڈی ایک جنونی اور بدمزاج شخص: ایٹالہ راجندر
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام
درگاہ حضرت شاہ قلی بہادرؒ کلثوم پورہ پر کی جارہی غیرقانونی تعمیرات

انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ زمینوں پرتعمیر عمارتیں ٹائٹل ڈیڈز کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حائیڈرا کی طرف سے گرائی گئی تمام عمارتیں غیر قانونی نہیں ہیں اور یہ صرف بلڈرز سے پیسے بٹورنے کا ڈرامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومتوں نے ماضی میں بلڈوزر سے غریبوں کے مکانات کو گرا کر انتقامی سلوک کیا اور موجودہ حکومت غریبوں کو نشانہ بنا کر ناانصافی سے کام لے رہی ہے۔ راجندر نے کہا حائیڈرا زیادہ تر ہفتہ اور اتوار کو عمارتوں کو گرا رہا ہے کیونکہ ان دنوں عدالتیں بند ہوتی ہیں۔

ایٹالہ راجندر نے حکومت کو جھیلوں اور تالابوں کی حفاظت کے لیے پہلے سرکاری اور نجی زمینوں کی تفصیلات جمع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان غریبوں کو فوری معاوضہ ادا کیا جانہ چاہیے جو مکانات کے انہدام کے بعد اب سڑکوں پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت میں اندرونی کشمکش چل رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کانگریس کی اندرونی لڑائی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے انہدامی کاروائی شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کی زمینیں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی آبائی جائیداد نہیں ہیں کہ وہ حائیڈرا کے نام پر ہڑپ لیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ ذخائر آب کی حفاظت کرنا چاہتی ہے تو اراضی حاصل کرے۔