حیدرآباد

حیڈرا نے گنگن پہاڑ میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا (ویڈیو)

ایف ٹی ایل کے اندر تعمیر شدہ غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوزر کے ذریعہ زمین دوزکیا جا رہا ہے۔اس تالاب کا جملہ رقبہ 34 ایکڑ ہے جس میں سے 15 ایکڑ پر قبضہ کرکے گودام بنائے گئے ہیں۔

حیدرآباد:حیدرآباد میں جھیلوں اورتالابوں کے ایف ٹی ایل و بفرزونس میں غیرمجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کیلئے حال ہی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹس مانیٹرنگ ایجنسی (حیدرا) غیر قانونی ڈھانچوں کے انہدام کا اپنا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
حائیڈرا بڑا ڈرامہ: ای راجندر
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

 آج حیدرا کی ٹیم نے گگن پہاڑمیں غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کردیا۔ ہفتہ کی صبح سے ہی تالاب کے ایف ٹی ایل کے دائرہ کار میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے ڈھانچوں کو سخت سیکورٹی کے درمیان منہدم کیا گیا۔ غیر قانونی تعمیرات کے انہدام کی جگہ پر کسی کو بھی داخل ہونے سے روکنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 ایف ٹی ایل کے اندر تعمیر شدہ غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوزر کے ذریعہ زمین دوزکیا جا رہا ہے۔اس تالاب کا جملہ رقبہ 34 ایکڑ ہے جس میں سے 15 ایکڑ پر قبضہ کرکے گودام بنائے گئے ہیں۔

 بلڈرز کو ایف ٹی ایل علاقہ میں غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کے لیے پیشگی وارننگ دینے کے باوجود ان کی طرف سے کوئی حرکت نہیں ہوئی جس پر حیدرا میدان میں آگئی۔ 15 ایکڑ پر تعمیر شدہ غیر قانونی ڈھانچوں کو آج منہدم کردیاگیا۔