کرناٹک

معمر مریض کے ساتھ بدفعلی‘ مرد نرس گرفتار

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ظاہر ہوا کہ ملزم مرد نرس معمر مریض کو بدفعلی کے لیے مجبور کرا تھا۔ فوٹیج میں‘ بات نہ ماننے پر مرد نرس‘ مریض کو زدوکوب بھی کررہا ہے۔

دکشن کنڑ: کرناٹک پولیس نے موڈبیدری ٹاؤن میں معمر مریض کی جنسی ہراسانی کے الزام میں مرد نرس کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار نرس کی شناخت 19سالہ شیوانندا ساکن گڈگ کی حیثیت سے کی گئی۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار

 پولیس کے مطابق ملزم کو کوڈنگاولی کے قریب ہڈکو کالونی میں واقع مکان میں معمر مریض کی دیکھ بھال کے لیے مقررکیا تھا۔ تاہم مریض‘ بار بار بیمار پڑنے لگا اور ڈپریشن کا شکار ہوگیا۔ شبہ ہونے پر ارکان خاندان نے نرس کے علم میں لائے بغیر کمرہ میں سی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں ظاہر ہوا کہ ملزم مرد نرس معمر مریض کو بدفعلی کے لیے مجبور کرا تھا۔ فوٹیج میں‘ بات نہ ماننے پر مرد نرس‘ مریض کو زدوکوب بھی کررہا ہے۔ خاندان نے اس ضمن میں موڈبیدری پولیس میں شکایت درج کروائی اور مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔