حیدرآباد

حائیڈرانے بڈنگ پیٹ میں غیرمجازباکس کرکٹ کورٹ کو منہدم کردیا

اس کارروائی کے دوران بعض افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔حیدرا حکام کی اس کارروائی کی مقامی افراد نے ستائش کی۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی(حائیڈرا)نے شہرحیدرآبادکے بڈنگ پیٹ میں غیرمجازباکس کرکٹ کورٹ کو منہدم کردیا۔ بویاپلی انکلیومیں سڑک پر قبضہ کرکے کرکٹ کورٹ تعمیر کرنے کی شکایت ملنے پر حکام نے یہ کارروائی کی۔ سڑک کی توسیع کے لئے مختص اراضی پر غیر قانونی طور پر کرکٹ کورٹ تعمیر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس
ڈچ دور کی ریکارڈ روم بلڈنگ منہدم کردی گئی، عدالت کے حکم پر8ستون محفوظ

مقامی افراد نے شکایت کی کہ اس تعمیر سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے تھے اور ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔شکایت ملنے کے بعد حیدراکے حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جے سی بی اور کرینوں کی مدد سے اس غیر مجازتعمیر کو مہندم کردیا۔

اس کارروائی کے دوران بعض افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔حیدرا حکام کی اس کارروائی کی مقامی افراد نے ستائش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کرکٹ کورٹ کی وجہ سے انہیں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گیا ہے اور سرکاری اراضی کو دوبارہ حاصل کرنا خوش آئند اقدام ہے۔حکام نے واضح کیا کہ غیر مجازتعمیرات کو روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کئے جائیں گے۔