حیدرآبادسوشیل میڈیا

میں زندہ ہوں ۔ سوشل میڈیا نے مجھے ماردیا، تلگو اداکار کی وضاحت

کے سرینواس راؤ نے اپنے مختصر ویڈیو پیام میں کہا کہ ان کی موت کی اطلاع افسوسناک اور جھوٹی ہے۔انہوں نے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر ان کی موت کی جھوٹی اطلاع کے پھیلنے پر افسوس کااظہار کیا۔

حیدرآباد: تلگو فلموں کے بزرگ اداکار کے سرینواس راو نے سوشیل میڈیا پر ان کی موت سے متعلق اطلاعات کے گشت کرنے کے معاملہ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ زندہ ہیں جبکہ سوشیل میڈیا نے ان کو ماردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
عازمین کو سوشل میڈیا کے فتنہ سے بچنے کی تلقین: محمود علی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی

انہوں نے اپنے مختصر ویڈیو پیام میں کہا کہ ان کی موت کی اطلاع افسوسناک اور جھوٹی ہے۔انہوں نے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر ان کی موت کی جھوٹی اطلاع کے پھیلنے پر افسوس کااظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ وہ اگادی تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاہم ان کو کئی فون کالس موصول ہورہے ہیں اور دس پولیس ملازمین ان کی سیکوریٹی کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے۔انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

سوشیل میڈیا میں موت کی اطلاع کے بعد اداکار کے مداحوں کی بڑی تعداد نے فکرمندی کااظہار کیا۔اداکار نے واضح کیا کہ وہ صحت مند ہیں اور کسی بھی بیماری کا شکار نہیں ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی اپنے مداحوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بغیر کسی تصدیق کے کسی بھی اہم شخصیت کی موت کی اطلاع کو نہ پھیلائیں۔راو نے تقریبا 500تلگو فلموں میں کام کیا تھا اور ان کو کئی ایوارڈس بھی ملے تھے۔