تلنگانہ

عادل آباد میں زلزلے کے جھٹکے، خوف کے عالم میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

اس واقعہ کے بعد مقامی افراد اپنے گھروں سے باہر نکل پڑنے جنہوں نے سل فونس کے ذریعہ اپنے رشتہ داروں کی خیریت معلوم کی۔زلزلہ کی شدت کا اندازہ لگانے والے محکمہ نے ہنوز اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع آصف آباد کے بعض حصوں کاوٹالا، بیجور، چنتلامانے پلی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے کچھ سکنڈس کے لئے محسوس کئے گئے جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جن کا کہنا ہے کہ کچھ سکنڈس کے لئے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس میں کسی بھی قسم کے جانی یا پھر مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
شعبہ لائف سائنسس کیلئے50 ہزار گریجویٹس کو ہنر مند بنانے کا ہدف: سریدھر بابو

اس واقعہ کے بعد مقامی افراد اپنے گھروں سے باہر نکل پڑنے جنہوں نے سل فونس کے ذریعہ اپنے رشتہ داروں کی خیریت معلوم کی۔زلزلہ کی شدت کا اندازہ لگانے والے محکمہ نے ہنوز اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ تین منڈل دریائے پرانہیتا اور پڑوسی ریاست مہاراشٹر کے سرحد کے قریب ہیں۔ مہاراشٹر کے گڑچرولی ضلع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔