تلنگانہ

میں تلنگانہ کی ترقی کیلئے مرکز کے اقدامات ثابت کرنے تیارہوں:کشن ریڈی

اس سلسلہ میں انہوں نے حیدرآباد پریس کلب کے صدر کو ایک مکتوب بھی لکھا ہے۔ کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ ہر انتخاب کے موقع پر بی آر ایس اور کانگریس پارٹی بغیر ثبوت کے یہ دعوے کرتی ہیں کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے لئے کچھ نہیں کیا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیرکشن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ اگر تلنگانہ کی ترقی میں مرکزی حکومت کے کردار پر عوامی بحث منعقد کی جائے تو وہ مکمل تفصیلات سامنے لائیں گے۔

متعلقہ خبریں
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

اس سلسلہ میں انہوں نے حیدرآباد پریس کلب کے صدر کو ایک مکتوب بھی لکھا ہے۔ کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ ہر انتخاب کے موقع پر بی آر ایس اور کانگریس پارٹی بغیر ثبوت کے یہ دعوے کرتی ہیں کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے لئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا ضروری ہیں، اسی لیے وہ تلنگانہ کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو ثابت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کشن ریڈی نے مزید بتایا کہ اس عوامی بحث میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور سابق وزیراعلیٰ کے۔ چندرشیکھر راو بھی شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔