آندھراپردیش

”میں تلگو عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی جان بھی قربان کرنے تیار ہوں“:چندرابابو

تلگودیشم پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلی آندھراپردیش این چندرابابونائیڈو نے اپنے جذباتی بیان میں کہا ہے کہ وہ آندھراپردیش کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی جان کو بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

حیدرآباد: تلگودیشم پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلی آندھراپردیش این چندرابابونائیڈو نے اپنے جذباتی بیان میں کہا ہے کہ وہ آندھراپردیش کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی جان کو بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند

انہوں نے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا ”گذشتہ 45برس سے میں نے تلگو عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔

میں تلگو عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی جان بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہوں۔

زمین کی کوئی بھی طاقت مجھے تلگو عوام، میرے آندھراپردیش اور میرے مادروطن کی خدمت سے نہیں روک سکتی۔

واضح رہے کہ چندرابابوکو اے پی اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں نندیال ٹاون سے ہفتہ کی صبح گرفتارکرلیاگیا۔