تلنگانہ

کار میں سوار باپ اور بیٹی کے بہہ جانے کا اندیشہ

ضلع محبوب آباد میں باپ اور بیٹی جو کار میں سفر کررہے تھے۔ اندیشہ ہے کہ بہہ گئے یہ دونوں کار کے ذریعہ ضلع کے مری پیڈا منڈل میں پرشو تامیگوڑم میں اکروواگوندی پر واقع پل کو عبور کررہے تھے کہ ان کی کار بہہ گئی۔

حیدرآباد: ضلع محبوب آباد میں باپ اور بیٹی جو کار میں سفر کررہے تھے۔ اندیشہ ہے کہ بہہ گئے یہ دونوں کار کے ذریعہ ضلع کے مری پیڈا منڈل میں پرشو تامیگوڑم میں اکروواگوندی پر واقع پل کو عبور کررہے تھے کہ ان کی کار بہہ گئی۔

متعلقہ خبریں
بھوکے پیاسے مرنے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
دو بی آر ایس ارکان اسمبلی پر کے ٹی آر کا اظہار برہمی

اس بہہ جانے والی کار میں باپ اور بیٹی سوار تھے۔ امکان ہے کہ یہ دونوں بھی بہہ گئے۔ ضلع کھمم کے سنگارینی منڈل کے گنگا رام تانڈہ کے رہنے والے نوناوت موتی لال بیٹی نوناوت اشوینی کے ساتھ کار میں شمس آباد ایر پورٹ آرہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ موتی لال، بیٹی کو چھوڑنے حیدرآباد ایرپورٹ آرہے تھے۔ دونوں نے دوستوں اور افراد خاندان کو فون کرتے ہوئے بتایا کہ کار، ندی میں بہہ گئی اور پانی ہماری گردنوں تک ہے۔

بعدازیں ان دونوں کے فونس بند ہوگئے۔ کار نہیں ملی ہے۔ افراد خاندان، ان دونوں باپ اور بیٹی کی سلامتی کے بارے میں فکر مند ہیں۔

پنلی کندور منڈل کے راوی رالہ گاؤں جھیل میں تبدیل ہوگیا۔ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ کئی خاندان، گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر محبور ہوگئے۔

a3w
a3w