ایشیاء
‘نواز شریف کی نااہلی کی 5 سالہ سزا ختم ، الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں’
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 184/3 کے تحت قانون سازی سے 30 دن میں اپیل کاحق دیاگیا، یہ قانون نظر ثانی کےحوالےسےتھا اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے نااہلی کی مدت کاتعین کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 27جولائی کو نواز شریف نا اہلی کی 5سالہ سزا مکمل کرچکے، نواز شریف الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حکومت آئے اسے تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 184/3 کے تحت قانون سازی سے 30 دن میں اپیل کاحق دیاگیا، یہ قانون نظر ثانی کےحوالےسےتھا اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے نااہلی کی مدت کاتعین کردیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت ایک دن میں ٹھیک نہیں ہوگی، شق 239 کے تحت نگراں حکومت کو کچھ اختیارات دئیے گئے ہیں۔