شمالی بھارت

اوڈیشہ کے رکن اسمبلی 58 سال کی عمر میں دسویں میں کامیاب

پھولبنی حلقہ سے بی جے ڈی کے رکن اسمبلی کنہر نے بی ون گریڈ کے ساتھ اسٹیٹ اوپن اسکول سرٹیفکیٹ امتحان کامیاب کرلیا ہے اور 500 کے منجملہ 364 نشانات حاصل کئے ہیں۔

بھوبنیشور: اوڈیشہ کے رکن اسمبلی انگڑا کنہر نے آج 58 سال کی عمر میں 10 ویں جماعت کا بورڈ امتحان کامیاب کرلیا۔

پھولبنی حلقہ سے بی جے ڈی کے رکن اسمبلی کنہر نے بی ون گریڈ کے ساتھ اسٹیٹ اوپن اسکول سرٹیفکیٹ امتحان کامیاب کرلیا ہے اور 500 کے منجملہ 364 نشانات حاصل کئے ہیں۔

وہ ضلع کندھامل کے پھولبنی میں اے جے او ہائی اسکول میں امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ اُن کے اسکور کارڈ کے مطابق رکن اسمبلی کو سنسکرت میں سب سے زیادہ یعنی 84 نشانات ملے ہیں اور سب سے کم یعنی 57 انگریزی میں حاصل ہوئے ہیں۔

ریاضی اور سماجی علوم میں انہیں 78 مارکس ملے جبکہ سائنس میں 67 نشانات حاصل ہوئے۔ ہر مضمون کیلئے زیادہ سے زیادہ 100 نشانات دیئے جاتے ہیں۔ اوڈیشہ کے بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے چہارشنبہ کے روز میٹرک کے آف لائن امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جو جاریہ سال آف لائن موڈ میں منعقد کئے گئے تھے۔