قومی
خصوصی ووٹر ویریفکیشن مہم شروع
بہار اسمبلی الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا نے فہرست رائے دہندگان کی اسپیشل انٹنسیو ریویژن (ایس آئی آر) مہم شروع کردی ہے جس کا مقصد ریاست میں ہر ووٹر کی اہلیت کی جانچ کرنا ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) بہار اسمبلی الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا نے فہرست رائے دہندگان کی اسپیشل انٹنسیو ریویژن (ایس آئی آر) مہم شروع کردی ہے جس کا مقصد ریاست میں ہر ووٹر کی اہلیت کی جانچ کرنا ہے۔
سیاسی جماعتوں اور ضلع منتظمین کے تال میل سے یہ مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کے لئے 20,603 مزید بوتھ لیول آفیسرس مقرر کئے گئے ہیں۔
حقیقی رائے دہندوں کی مدد کے لئے ایک لاکھ سے زائد رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔