حیدرآباد

ملک میں فاقہ کشوں کی تعداد35 کروڑ: اسداویسی

ہندوستان میں فاقہ کشوں کی تعداد 19 کروڑ سے بڑھ کر 35کروڑ ہوگئی۔ ملک میں 50فیصد لڑکیاں اور خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں مگر اس کے باوجود حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ اسد الدین اویسی نے ٹوئٹر پر یہ بات کہی۔

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جنوبی ایشیاء کے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کو دوسرا بدترین مقام حاصل ہوا ہے۔ حیدرآباد کے ایم پی نے کہا کہ نریندر مودی، مغلوں کو مورد الزام ٹھہراسکتے ہیں، مودی کے دور حکومت میں غذائی قلت سے 69 فیصد بچے دم توڑ چکے ہیں۔

ہندوستان میں فاقہ کشوں کی تعداد 19 کروڑ سے بڑھ کر 35کروڑ ہوگئی۔ ملک میں 50فیصد لڑکیاں اور خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں مگر اس کے باوجود حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ اسد الدین اویسی نے ٹوئٹر پر یہ بات کہی۔  گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کا رینک 101 سے گر کر107 ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کا مقام، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان سے بھی کم ہے۔ یہ ممالک بالترتیب 64,81,84 اور 99 ویں مقام پر ہیں۔ فاقہ کشی میں ہندوستان کی حالت، جنوبی ایشیائی ممالک سے بھی انتہائی خراب ہے۔

 کے ٹی آر نے کہا کہ2014 میں گلوبل ہنگر انڈیکس کی فہرست میں ہندوستان 55 ویں مقام پر تھا مگر آج مودی کے دور حکومت میں ہندوستان،گر کر 107 ویں مقام پر پہنچ گیا  ہے۔