سوشیل میڈیاکرناٹک

”بریک کی بجائے ایکسلیٹر دبادیا تھا“ بائیک سوار کو کار سے کچلنے والی خاتون کا بیان

ملزم خاتون جو کار چلارہی تھی نے عقب سے بائیک کو ٹکر دے کر گاڑی اس پر چڑھادی۔ بائیک چلانے والے سنجے بابو کی موت ہوگئی جبکہ اس کا لڑکا ویدانت دواخانہ میں زیرعلاج ہے۔

بنگلورو: پولیس نے کار سے بائیک سوار کو کچلنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔پوچھ تاچھ کے دوران ملزم خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بریک کی بجائے ایکسلیٹر دبادیا تھا جس سے اس شخص کی جان چلی گئی۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

 کار ڈرائیور کی شناخت شوبھا کی حیثیت سے کی گئی جو درمیانی عمر کی خاتون ہے اور بنگلورو میں رہتی ہے۔ حادثہ کا ہولناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگ ڈرائیور کی لاپرواہی سے موت پر اظہار اظہارافسوس کررہے ہیں۔

یہ حادثہ منگل کو مصروف ہیسراگھٹا مین روڈ پر باگلگنٹے جنکشن کے قریب پیش آیا۔ مہلوک شخص کی شناخت سنجے بابو کی حیثیت سے کی گئی۔ بابو اپنے بیٹے ویدانت کے ساتھ بائیک پر جارہا تھا۔ سڑک پر موجود گاڑیوں کے دائیں جانب مڑنے کی وجہ سے وہ اپنی گاڑی آہستہ چلارہا تھا۔

ملزم خاتون جو کار چلارہی تھی نے عقب سے بائیک کو ٹکر دے کر گاڑی اس پر چڑھادی۔ بائیک چلانے والے سنجے بابو کی موت ہوگئی جبکہ اس کا لڑکا ویدانت دواخانہ میں زیرعلاج ہے۔