مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی حملے میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا ایک ملازم ہلاک

تنظیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں خان یونس میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے کے ابتدائی لمحات دکھائے گئے، جس سے عمارت میں آگ لگ گئی اور فرش ملبے سےڈھک گیا۔پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ ہلال احمر سوسائٹی کا ایک ملازم ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے‘‘۔

غزہ: غزہ میں اسرائیلی حملے میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا ایک ملازم جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔سوسائٹی نے کہا کہ اتوار کو خان یونس میں تنظیم کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں اس کا ایک ملازم ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر


تنظیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں خان یونس میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے کے ابتدائی لمحات دکھائے گئے، جس سے عمارت میں آگ لگ گئی اور فرش ملبے سےڈھک گیا۔پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ ہلال احمر سوسائٹی کا ایک ملازم ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے‘‘۔


اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ اور انسانی امور کے مطابق مارچ میں جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران ہلال احمر کے آٹھ ، غزہ کے شہری سلامتی ایجنسی کے چھ اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایجنسی کے ایک اہلکار کی موت ہوگئی ۔ حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت نے غزہ میں 60 ہزارسے زیادہ ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ جب کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے تقریباً دو سال مکمل ہوچکے ہیں۔


یہ واقعہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کے غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز کا دورہ کرنے اور فلسطینی علاقے میں خوراک کی فراہمی کی کوششوں کا معائنہ کرنے کے دو دن بعد پیش آیا۔


ہفتے کے روز کو وٹ کوف کے دورے کے دوران مظاہرین تل ابیب کے ’’ہوسٹیج اسکاوائر‘‘ پر جمع ہوئے ،تاکہ اسرائیلی حکومت سے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے پر زور دیا جا سکے، جس سے غزہ میں حماس اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی واپسی ممکن ہو سکے۔