دہلی

راہول گاندھی کو مجرم قرار دیے جانے کو میں نے برسرعام غیرضروری قرار دیا تھا: کپل سبل

کپل سبل نے کہاکہ میں نے جو وجہ بیان کی تھی سپریم کورٹ نے کل وہی وجہ بتائی ہے۔ یہ امر انتہائی بدبختانہ ہے کہ سیاسی ایجنڈا کے لیے عدالتی کارروائیوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔

نئی دہلی: سابق کانگریس صدر راہول گاندھی کی ہتک ِ عزت کیس میں سزا پر سپریم کورٹ کی طرف سے روک لگائے جانے کے ایک دن بعد رکن راجیہ سبھا اور سینئر وکیل کپل سبل نے آج کہا کہ انھوں نے راہول گاندھی کو مجرم قرار دیے جانے کو برسرعام غیرضروری قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ سزا برقرارنہیں رہے گی۔

متعلقہ خبریں
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ

 کپل سبل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ سپریم کورٹ نے راہول گاندھی کی سزا پر روک لگا دی ہے۔ جس دن راہول کو مجرم قرار دیا گیا تھا، میں نے برسرعام کہا تھا کہ انھیں مجرم قرار دیا جانا غیرضروری ہے اور یہ سزا برقرار نہیں رہے گی۔

میں نے جو وجہ بیان کی تھی سپریم کورٹ نے کل وہی وجہ بتائی ہے۔ یہ امر انتہائی بدبختانہ ہے کہ سیاسی ایجنڈا کے لیے عدالتی کارروائیوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔